31 مئی 2013 - 19:30
لندن میں سعودی سفارتخانہ کے باہر بحرینیوں کا احتجاج

برطانیہ میں مقیم بحرینیوں نے سعودی عرب کے سفارتخانہ کے باہر احتجاج کر کے بحرین میں سعودی عرب کی بے جا مداخلت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں مقیم بحرینیوں نے سعودی عرب کے سفارتخانہ کے باہر احتجاج کر کے بحرین میں سعودی عرب کی بے جا مداخلت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج کرنے والوں نے بحرینی عوام پر سعودی عرب کے کارندوں کی طرف سے کئے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں آزادی اور جمہوریت کے خواہاں عوام کو ان کا حق دلوایا جائے۔
احتجاج کرنے والوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے بے گناہ افراد کو جیلوں میں بند کیے جانے کے سلسلے کا فوری خاتمہ کروایا جائے۔
بحرین کے عوام گزشتہ دو سال سے اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام عمل کی جد و جہد کر رہے ہیں جبکہ اس ملک میں حاکم آل خلیفہ کی سلطنت انہیں مسلسل کچل رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲